لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں نے اپنے ساتھ ڈاکٹر کے اغوا کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ ایمرجنسی کور دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرز وارڈوں میں نہیں جا رہے ۔ لیبارٹریاں بند ہیں۔او پی ڈی میں بھی مریضوں کوا رش ہے لیکن ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں۔ خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے علاوہ ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال ہے۔ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ پشاور سے اغوا کئے جانے والے ڈاکٹر انتخاب عالم کو بازیاب کرایا جائے اور جب تک انہیں بازیاب نہیں کرایا جاتا ڈاکٹر ہڑتال پر رہیں گے۔دوسری طرف ڈاکٹروں نے اپنے نجی کلینک بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
..........
/110